ایشین گیمز: پاکستان کی باکسنگ مقابلوں میں بھی فاتحانہ انٹری

09-26-2023

(ویب ڈیسک) چین میں جاری ایشین گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

پاکستان کے باکسر محمد قاسم نے ایشین گیمز میں 57 کلوگرام کیٹیگری میں متحدہ عرب امارات کے باکسر کو ہرا دیا۔ یو اے ای کے نواف الزاہمی کے خلاف قاسم نے پانچ ۔ صفر سے فتح حاصل کی، تمام 5 ججز نے قاسم کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔