چین کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور کی تیانجن یونیورسٹی میں تقریب

09-26-2023

(لاہور نیوز) چین کے قومی دن کی مناسبت سے لاہور کی تیانجن یونیورسٹی میں تقریب ہوئی۔ چائنیز قائم مقام قونصل جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

پنجاب تیانجن یونیورسٹی گرین ٹاؤن میں چین کے 74  ویں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب سجی۔ وزیر صنعت ایس ایم تنویر ، سیکرٹری انڈسٹریز احسان بھٹہ سمیت یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تقریب سے خطاب میں چین کے قائم مقام قونصل جنرل نے پاک چین اکنامک راہداری کو اہم سنگ میل قرار دیا۔ صوبائی وزیر انڈسٹریز ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے ، ہمیں بھی سخت محنت کی ضرورت ہے۔ سیکرٹری انڈسٹریز نے بتایا کہ پنجاب تیانجن یونیورسٹی میں 900 بچے 5 ٹیکنالوجیز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مستقبل میں ملک کا سرمایہ ہونگے۔