گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی میں انتہا پسندی کے امن پر اثرات کے موضوع بارے سیمینار
09-26-2023
(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج برائے خواتین وحدت کالونی میں انتہا پسندی کے امن پر اثرات کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔ شرکا نے انتہا پسندی کے مقابلے میں دلیل کے کلچر کو فروغ دینے پر زور دیا۔
رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرنسپل کالج فرح ملہی ، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد سیمینار میں موجود تھی۔ اپنے خطاب میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امن کے لئے دلیل سے بات کرنا بہت ضروری ہے، خود کو اچھا ثابت کرنے کے لئے دوسروں کو برا کہنا فیشن بن گیا ہے، اپنی بات منوانے کا کلچر انتہاپسندی کو جنم دیتا ہے۔ سیمینار میں ڈی پی آئی کالجز فائزہ ظفر نے خطاب میں کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ تعلیم سے ہی کیا جا سکتا ہے۔