مریم نواز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں

09-26-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز لندن سے لاہور واپس پہنچ گئیں۔

مریم نواز اتحاد ایئرویز کی پرواز 243 سے لندن براستہ ابوظہبی لاہور پہنچیں، لاہور ایئرپورٹ پر ان کے بیٹے جنید صفدر سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد نے استقبال کیا۔ لندن قیام کے دوران مریم نواز شریف نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال اور ان کی وطن واپسی بارے تفصیلی مشاورت کی۔