ایل ڈی اے کا لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی نیلامی کا فیصلہ

09-26-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے نے لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔

فرسٹ فلور پر واقع تمام دکانوں کو حقوق کرایہ داری کیلئے 5 سال کی لیز پر دیا جائے گا۔ کاروباری افراد کی سہولت کے لیے 3 ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا۔ ایل ڈی اے تمام دکانیں ایک بڑے کاروباری گروپ یا پارٹی کو لیز کرے گا۔ ایل ڈی اے  12سال تک لبرٹی پلازہ کی دکانیں لیز پر نہ دے سکا۔ دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو ڈیڑھ ارب روپے کا خسارہ ہوا۔ لبرٹی پلازہ میں تین فلورز پر 81 دکانیں تعمیر کی گئیں۔ لوئر گراؤنڈ پر 29، گراؤنڈ فلور پر 31 اور فرسٹ فلور پر 20 دکانیں ہیں۔ ایل ڈی اے انتظامیہ 14 سال میں صرف 23 دکانیں لیز پر دے سکی۔ سپیشل آکشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے دکانوں کی لیز نہ ہو سکی۔ نئی آکشن کمیٹی کو پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی فوری نیلامی کا اختیار تفویض کیا گیا۔ ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 4 اکتوبر دن 10 بجے ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر اور سوک سنٹر گارڈن ٹاؤن میں نیلامی ہو گی۔