سابق رکن پنجاب اسمبلی کا بھائی بھی بجلی چور اور نادہندہ نکلا
09-26-2023
(ویب ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کے بھائی ملک جہانگیر پر بجلی چوری کا الزام سامنے آیا ہے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ملزم لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہا تھا، ملزم کے ذمہ لیسکو کی 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے۔
لاہورالیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے الزام لگایا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کا بھائی ملک جہانگیر بجلی چوری میں ملوث اور نادہندہ ہے۔ ترجمان لیسکو نے الزام لگایا ہے کہ سابق رکن پنجاب اسمبلی ندیم بارا کا بھائی ملک جہانگیر لائٹ ٹرانسمیشن لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہا تھا، ملزم بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کررہا تھا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ملزم علی رضا آباد سب ڈویژن میں چوری کی بجلی 80 گھروں کو فراہم کررہا تھا، ملزم لیسکو کا لاکھوں روپے کا نادہندہ بھی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کے ذمہ لیسکو کی 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا ہے، ملزم کو 15 لاکھ روپے کا مزید جرمانہ کردیا گیا ہے، ملک جہانگیر کے خلاف متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دے دی گئی ہے۔