نگران پنجاب حکومت کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے نام پر ایل ڈی اے پر فنڈز کی بارش

09-26-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت ایل ڈی اے پر مہربان ہو گئی۔ قرض، قرض حسنہ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے نام پر ایل ڈی اے پر فنڈز کی بارش کر دی۔

ترقیاتی کاموں کے ذریعے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ مختلف صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہونگے۔ مالی سال 2023-24 میں ایل ڈی اے کی کل آمدن کا تخمینہ 45 ارب 23 کروڑ 46 لاکھ روپے کا لگایا گیا۔ رواں مالی سال ایل ڈی اے ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات پر 44 ارب 46 کروڑ روپے خرچ کرے گا۔ گرانٹ ان ایڈ کے لیے بھی پنجاب حکومت 7 ارب روپے ایل ڈی اے کو دینے کے لیے رضا مند ہو گئی۔ ایل ڈی اے 8 ارب 73 کروڑ روپے غیر ترقیاتی اخراجات جبکہ 35 ارب 72 کروڑ روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کرے گی۔ ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے اتھارٹی کے ریوائزڈ بجٹ اور قرض کی منظوری دے دی۔