مال روڈ کو دلکش بنانے کی تیاری، تاریخی سڑک کا ٹوپو گرافک سروے مکمل

09-26-2023

(لاہور نیوز) مال روڈ کو دلکش بنانے کی ایک بار پھر تیاری کر لی گئی۔ تاریخی سڑک کا تاریخ میں پہلی بار ٹوپو گرافک سروے مکمل کر لیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر مال روڈ، ری سرفیسنگ پلان تیار کر لیا گیا۔ سائیکل ، موٹر سائیکل اور مسافر گاڑیوں کے لئے ریڈ کلر کا ٹریک منصوبے کا حصہ ہو گا۔ ابتدائی تخمینہ لاگت 1 ارب 35 کروڑ روپے، ورکنگ پیپرز تیار کر لئے گئے۔ کمشنر لاہور مال روڈ کے ٹوپو گرافک سروے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔ پلان کے مطابق مال روڈ کی 2 انچ کارپٹ سڑک کی تعمیر و بحالی پر 90 کروڑ کی تخمینہ لاگت تیار کی گئی۔ پنجاب اسمبلی چوک میں تاریخی فوارے کی تعمیر و بحالی پر 2 کروڑ لاگت آئے گی۔ مال روڈ پر پیڈسٹرین اوور ہیڈر بریج کی تزئین و آرائش پر بھی 2 کروڑ خرچ ہو گا۔ خستہ حال الیکٹرک پولز کو ختم کر کے جدید آٹو میٹک لائٹس پولز لگائے جائیں گے۔ مال روڈ پر ماڈرن آٹومیٹک لائٹس پولز پر اخراجات 26 کروڑ روپے ہوں گے۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کیلئے 9 پارکنگ سائٹس پر سفید لین مارکنگ کی جائے گی۔ 11کراسنگ چوکوں پر 2 کروڑ لاگت سے خوبصورت سائن بورڈز آویزاں ہوں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد مال روڈ کی سرفیسنگ کا کام شروع ہو گا۔