ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن: مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

09-26-2023

(لاہور نیوز) ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، احتساب عدالت نے مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست پر مونس الہٰی کے 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے، نیب نےعدالت میں دائر درخواست میں بتایا کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کے وارنٹ جاری کیے، مونس الہٰی کی گرفتاری کے لئے کوششیں کی مگر اس نے خود کو روپوش کررکھا ہے۔ احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی، مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔