مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں: طاہر محمود اشرفی

09-26-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین آل پاکستان علماء کونسل مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات ناممکن ہیں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی گزارشات پیش کیں، اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی فورم پر اپنا مؤقف پیش کیا، کشمیر کے مسئلے پر سب نے سعودی عرب کا مؤقف دیکھ لیا، بھارت سے مذاکرات کشمیر کے راستے سے ہوں گے، پاکستان کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں ہے، کشمیر پر سعودی عرب اور او آئی سی کا وہی مؤقف ہے جو ہمارا ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ توہین رسالت اور قرآن کریم کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں، ہم تمام الہامی کتابوں کی عزت و تکریم کرتے ہیں، اس وقت دنیا میں سب سے اہم معاملہ اسلاموفوبیا کا ہے، ایک بار پھر یورپی ملک میں سفارتخانوں کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی لچک نہیں ہے، پاکستان کے اصولی مؤقف سے کوئی پیچھے نہیں ہٹ سکتا، سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کرارہے ہیں۔