مہنگائی بے لگام، ڈیری مصنوعات کے بھی بڑھ گئے دام

09-26-2023

(لاہور نیوز) ضروری اشیاء کے بعد ڈیری مصنوعات بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں، مارکیٹ میں لوکل دودھ 170 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق  مارکیٹ میں مختلف برانڈز کا دودھ 270 سے 300 روپے کلو میں فروخت  ہورہا ہے، لوکل دہی 210روپے کلو جبکہ مختلف برانڈز کا دہی 350 سے 400 روپے کلو تک بیچا جارہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی فی کلو قیمت 160روپے اور دہی کی قیمت 180 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے  تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آسکے،  حکومت نے مہنگائی اس قدر کر دی ہے کہ جینا دوبھر ہوگیا ہے، حکومت سے گزارش ہے غریبوں کا احساس اور مہنگائی کو کنٹرول کرے۔