مہنگائی کا جن بے قابو،بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

09-26-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی آؤٹ آف کنٹرول، بیکری مصنوعات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں، نرخوں میں ہوشربا اضافے پر عوام بلبلا اٹھے۔

مہنگائی کے وار سے بیکری مصنوعات بھی محفوظ نہ رہ سکیں،انڈے، ڈبل روٹی ، بند، جیم ،مکھن  اور بیکری کی دیگر آئٹمز عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 روپے  کردی گئی، رس کے پیکٹ کی قیمت 150 سے بڑھا کر 200 روپے مقرر کی گئی ہے،جیم   280 روپے سے بڑھ کر 350 روپے  جبکہ مکھن 400 سے بڑھ کر   750 روپے کا  ہوگیا،بن بھی  مہنگا ہو گیا قیمت 30 روپے سے بڑھا کر   35 روپے کر دی گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جیم ، ڈبل روٹی ، انڈے اور مکھن سمیت سب کچھ مہنگا ہے، کسی بھی بیکری میں اشیائے ضروریہ کا کوئی فکس ریٹ نہیں ہے، ہزار روپے بیکری میں لائیں تو پتہ نہیں چلتا کہاں لگ گئے، اب تو بیکری میں شاپنگ بیگ کے بھی 10 روپے ہم سے وصول کیے جاتے ہیں۔