وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت

09-26-2023

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے قائد ن لیگ نواز شریف کی گرفتاری سے متعلق بیان پر وضاحت دے دی۔

ایک بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیان کو سیاق سباق سے ہٹ کر سیاسی رنگ دیا گیا، نگران حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نواز شریف سیاست میں واپس آنا چاہتے ہیں، عوام کا بڑا حصہ خوش آمدید کرنے کی تیاریوں میں مشغول ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر داخلہ بیان دینے سے قبل شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں: رانا ثناء انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، معاملات کو حقیقت کے آئینہ سے دیکھنا ہوگا، نگران حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرے گی۔