کبریٰ خان کے اصل نام، تعلیمی قابلیت سے متعلق حقائق سامنے آگئے

09-26-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان کے اصل نام اور تعلیمی قابلیت سے متعلق حقائق منظر عام پر آگئے۔

کبریٰ خان کا اصل نام رابعہ خان ہے، وہ ملتان میں پیدا ہوئیں لیکن ان کی پرورش برطانیہ میں ہوئی یوں کبریٰ خان اپنے والدین کی بدولت پاکستانی اور برطانوی شہریت کی حامل ہیں۔ پاکستان میں کبریٰ خان کو بطور ماڈل اور اداکارہ پہچانا جاتا ہے تاہم کبریٰ کو ہمیشہ سے اداکاری کا شوق نہیں تھا، وہ پہلے اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے موٹر انجینئر بنیں اور بہت سے لوگوں کو یہ جان کر بھی حیرانی ہوگی کہ اداکارہ ریس ٹریک کی مقبول گاڑی "فارمولا ون" کی بھی  ماہر ہیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد کبریٰ خان برطانیہ میں ہی ملازمت بھی کر رہی تھیں کہ 2013ء میں نبیل قریشی نے انہیں اپنی فلم "نامعلوم افراد" میں بطور معاون اداکارہ کاسٹ کیا یوں کبریٰ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔ اپنی شوبز مصروفیات سے فارغ ہوتے ہی کبریٰ خان فوراً برطانیہ چلی جاتی ہیں یا پھر چھٹیاں منانے کسی دوسرے ملک یا شہر کا رخ کرتی ہیں۔