محسن نقوی کا سکھ یاتریوں کیلئے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اظہار

09-26-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے سہولیات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام میں محسن نقوی نے برطانیہ سے آئے سکھ یاتریوں سے ملاقات  کی ایک تصویر شیئر کی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ برطانیہ کے 168 سکھ یاتریوں کے ایک شاندار وفد سے ملاقات کی جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، ان کا دورہ محض ایک سفر نہیں ہے بلکہ یہ ہماری ثقافتوں کے درمیان ایک پُل ہے اور انسانیت کے پائیدار بندھنوں کا ثبوت ہے، ان کی یاترا کے لیے کیے گئے انتظامات پر ان کے مثبت تاثرات سن کر ہمیں بے پناہ خوشی ملتی ہے۔ Today, met with a wonderful delegation of 168 Sikh Pilgrims from UK , who are currently on a visit to Pakistan. Their visit is not just a journey; it's a bridge between our cultures and a testament to the enduring bonds of humanity.Listening to their positive feedback on the… pic.twitter.com/Qq3fjGktcX — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 25, 2023 انہوں نے کہا کہ  مہمان نوازی کے حوالے سے ہماری وابستگی کی کوئی حد نہیں ہے، ہم مزید یاتریوں کا ہمیشہ کھلے دل سے استقبال کرنے کا عہد کرتے ہیں، پنجاب آنے والے تمام سکھ یاتریوں کے آرام اور  ان کی یاترا  کے تجربہ کو مزید سود مند بنانےکے لیے ہمارے پاس ایک جامع منصوبہ تیزی سے عمل درآمد کے لیے تیار ہے، اس میں بہتر رہائش، بلا رکاوٹ لاجسٹکس اور ثقافتی تبادلے کی گرمجوشی شامل ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ  یاتری اپنے اندر عالمی سطح پر ہمارے ملک کے حقیقی سفیر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب وہ دنیا بھر میں اپنے گھروں کو لوٹیں گے تو ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے ساتھ نہ صرف اپنے دورے کی یادیں لے کر جائیں گے بلکہ ہماری مہمان نوازی اور پاکستان کے نرم امیج کو بھی کبھی بھول نہیں پائیں گے۔