اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ: پاکستان نے کینیڈا کو 78 رنز سے شکست دیدی

09-26-2023

(ویب ڈیسک) اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 میں پاکستان نےکینیڈا کو ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کرلی۔

گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ 2023 کے میچ میں پاکستان نےکینیڈا کو 78 رنز سے ہرا کر مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنزبنائے، پاکستان کی جانب سے عبدالرزاق 70 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رضوان اسلم نے47، حسن رضا نے 42 اور جنید خلیل نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ 313 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کینیڈین ٹیم مقررہ اوورز میں7 وکٹیں گنوا کر  234 رنز بناسکی، کینیڈا کے ٹائرون  کے 61 رنز بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکے، ایاز علی نے47 اور طلال اقبال نے 39 رنز بنائے۔