ورلڈ کپ میں جارح مزاج کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہیں: حارث رؤف

09-25-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے ہم بہترین ہیں، جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔

فاسٹ باولر حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے،ایشین کنڈیشنز ہیں فرق نہیں پڑے گا، ہم بہترین ہیں، ہم جارح مزاج ہیں اور ہم اچھا کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا  تھا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں کون کون ہوتا ہے؟ اس کا علم نہیں لیکن ہم خود کو فائنل میں دیکھ رہے ہیں۔ نسیم شاہ کے ورلڈکپ سے باہر ہونے پر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ نسیم سے فرق تو پڑے گا وہ نہیں ہیں لیکن جو دوسرے باولرز ہیں وہ بھی اچھے ہیں اور متحرک ہیں، حسن علی کا کم بیک ہے امید ہے وہ اچھا کریں گے۔ حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ نیاگیند کرنا یا پرانا کرنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، مجھے جہاں موقع ملے گا میں 100 فیصد دینے کی کوشش کروں گا، کوئی انفرادی گول نہیں، پہلے ٹیم کا سوچنا ہے بعد میں اپنا، وہاں جا کر دیکھیں گے کہ کنڈیشنز کیسی ہیں؟ اور پھر پلان سیٹ کریں گے، میرے لیے ہر وکٹ اہم ہوتی ہے، اچھے کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اعتماد ملتا ہے۔