حکومت کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے پرعزم ہے،نگران وزیر خزانہ
09-25-2023
(ویب ڈیسک)نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ حکومت مضبوط معیشت کیلیے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے، توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلیے پرعزم ہے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پی بی سی کے وفد سے کہا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی شفافیت اور گورننس میں بہتری ضروری ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری میں اضافے کیلیے سرمایہ کاروں کو مراعات دی جا رہی ہیں، نگران حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلیے پرعزم ہے۔ مزید برآں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے نگران وفاقی وزیر خزانہ کی ملاقات کے دوران ملک کو درپیش معاشی چیلنجز، معاشی صورتحال میں بہتری کی حکمت عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ برآمدات و سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات اور دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔