نوجوانوں میں ای سیگریٹ کا بڑھتا رجحان کس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا رہا ہے؟جانئے

09-25-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ای سیگریٹ کا بڑھتا رجحان دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا رہا ہے۔

محققین نے کہا  ہے کہ اگرچہ ای سگریٹ میں عام سگریٹ کے مقابلے میں کم زہریلے مادے ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی ان میں نقصان دہ کیمیکلز کا مرکب ہوتا ہے اور یہ سانس کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ یونیورسٹی کے محقق اور مطالعے کے مرکزی مصنف کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ای سگریٹ کے استعمال کو کم کرنے کے لیے ہمیں متعدد اقدامات کرنے ہوں گے جس میں ای سگریٹ کے استعمال کے نقصان دہ اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا، سخت ضابطوں کا نفاذ اور ذہنی صحت کے لیے متبادل طریقہ کار کو فروغ دینا شامل ہے۔ دمے کی حالت میں گھرگھراہٹ، سانس پھولنا، سینے میں جکڑن اور کھانسی ہوتی ہے۔ بیماری کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز کے مطابق، اسے ادویات اور محرکات سے بچ کر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔