سٹاک مارکیٹ میں مندی ، کاروبار کا منفی رجحان

09-25-2023

(لاہور نیوز) کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی جس سے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی، 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 394 پوائنٹس پر بند ہوا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز اختتام پر 100 انڈیکس 219 پوائنٹس اضافے کیساتھ 46 ہزار 421 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سٹاک مارکیٹ میں آج 4 ارب 25 کروڑ 5 لاکھ 94 ہزار 417 روپے مالیت کے 8 کروڑ 95 ایک لاکھ 91 ہزار 756 شیئرز کا لین دین ہوا۔