نوازشریف خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آرہے ہیں: شہباز شریف

09-25-2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف معاشی ترقی، خوشحالی کا سفر شروع کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو ملک واپس آ رہے ہیں، تمام پارٹی رہنما 21 اکتوبر سے قبل بیرون ملک سفر نہ کریں، پارٹی رہنما اور کارکن نواز شریف کے استقبال کی تیاری کریں، نواز شریف پاکستان کی ترقی کے معمار ہیں، قائد مسلم لیگ ن کی واپسی سے ملک میں ترقی اور خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف دور میں ساڑھے 3 فیصد مہنگائی تھی، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ مسلم لیگ ن کا بیانیہ کیا ہو گا تو جواب گول کر گئے۔