ماورا حسین خالہ بن گئیں،اداکارہ نے مداحوں کیساتھ خوشخبری شیئر کردی

09-25-2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے خالہ بننے کی خوشخبری مداحوں کو سُناتے ہوئے نومولود بھانجی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو ایک خاص خبر دینے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے نوزائیدہ بچی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔ان تصاویر میں ماورا حسین اپنی بھانجی کو گود میں اُٹھائے بےحد خوش نظر آرہی ہیں اور اس خوشی کا اظہار اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بھی کیا۔ ماورا حسین نے پوسٹ میں لکھا کہ ‘یہ چھوٹی سی پیاری ہماری زندگی میں بہت خوشیاں لے کر آئی ہے، ننھی مہربانو ہم تم سے بہت زیادہ پیار کرتے ہیں’۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ہیش ٹیگ میں خالہ لکھا اور ساتھ ہی اپنی دوست کو بھی ٹیگ کیا جن کی بیٹی کی ماورا خالہ بنی ہیں۔