ایشین گیمز ٹینس: مین ڈبلز میں پاکستان کا شاندار آغاز

09-25-2023

(لاہور نیوز ) ایشین گیمز میں ٹینس کے مقابلے کے مین ڈبلز میں پاکستان کا آغاز کامیابی سے ہوا ہے۔

پہلے میچ میں عقیل خان اور اعصام الحق کی جوڑی کامیاب ہو گئی ، پاکستانی پیئر نے مین ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں مشرقی تیمور کی ٹیم کو شکست دی۔ینتونیو میندس اور گوٹریس فیریا کے خلاف اعصام و عقیل 6۔1، 6۔0 سے کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز ٹینس میں مین ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستانی ٹیم چائنیز تائپے سے مقابلہ کرے گی۔