پی ٹی وی فیس وصولی کیس، درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت

09-25-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کی وصولی کےخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو نیپرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج اور پی ٹی وی فیس کسی قانونی جواز کے بغیر وصول کی جا رہی ہے۔ دو دہائیوں سے نیلم جہلم سرچارج کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ۔ شہریوں کی اکثریتی آبادی نے کبھی پی ٹی وی کی نشریات نہیں دیکھیں۔ واپڈا یا بجلی سپلائی کمپنیاں ٹیکسز لگانے اور وصولی کا قانونی اختیار نہیں رکھتیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ سرچارجز لگانا یا ہٹانا لیسکو کا اختیار نہیں، درخواست گزار نیپرا سے رجوع کرے۔