چینی سٹاک کی تفصیلات بارے نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع

09-25-2023

(لاہور نیوز) شوگر ملز کی چینی کے سٹاک سے متعلق پورٹل پر تفصیلات دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی نوٹیفکیشن کے خلاف شوگر ملز کی درخواستوں پر نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے فرید شوگر ملز سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ شوگر ملز نے کین کمشنر کے جاری نوٹیفکیشن کو چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے وکلاء کو مزید دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ چینی کے سٹاک سے متعلق تفصیلات اپ لوڈ کرنے کا نوٹیفکیشن بدنیتی کی بنیاد پر مبنی ہے۔ چینی کی تفصیلات پورٹل پر دینا رُولز کی خلاف وزری ہے۔