وزیراعلیٰ محسن نقوی کا قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

09-25-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سنٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ''پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ'' کا دورہ کیا اور منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلیٰ نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا، محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ 60 روز اور پنجاب قائد ڈسٹرکٹ منصوبہ 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، سی ای او سی بی ڈی عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل ریاض حسین نے منصوبے پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ  محسن نقوی نے کہا کہ لاہور میں بڑی سڑکوں کا متوازی نظام بننے سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہو گی، والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اڈا نالہ پراجیکٹ شروع کیا، یہ پورا کا پورا علاقہ تبدیل ہونے جارہا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب @MohsinnaqviC42 کا سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ @CBDPunjab ”پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ“کا دورہ#CaretakerCMPunjab #MohsinNaqviSpeed #surprise #visit #CBD #central #business #district #centerpoint #waltonroad #punjab #quaid #district #development #project… pic.twitter.com/a24VXiRS8M — Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) September 25, 2023 انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کیلئے سی بی ڈی والٹن روڈ پراجیکٹ پر کام کررہی ہے، سی بی ڈی پروجیکٹ میں ہر بڑی کمپنی سرمایہ کاری کررہی ہے، فیروز پور روڈ کو بھی ہم ٹھیک کررہے ہیں، ملتان اور راولپنڈی میں بھی اس طرز کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ محسن نقوی نے مزید کہا  کہ لاہور میں موجود قونصلیٹ بھی سی بی ڈی ایریا میں منتقل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں،یہاں ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جا رہا ہے جہاں سکیورٹی انتظامات بہتر ہوں گے، سی بی ڈی پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد بہت سے سرمایہ کار انویسٹمنٹ کے لئے تیار ہیں۔ صوبائی وزرا ء اظفر علی ناصر، عامر میر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی پی آر، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈئیر ریٹائرڈ منصور بھی اس موقع پر موجود تھے۔