ایشین گیمز : قومی ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑی یکم اکتوبر کو چین روانہ ہونگے
09-25-2023
(ویب ڈیسک ) ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑی یکم اکتوبر کو چین روانہ ہوں گے۔
ایشین گیمز میں کراٹے کا ایونٹ 4 سے 7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلا جائے گا، قومی ریسلنگ ٹیم کا دستہ چار کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہو گا۔ کھلاڑیوں میں زمان انور، عنایت اللہ، محمد بلال اور حیدر علی بٹ جبکہ آفیشلز میں محمد ریاض اور غلام فرید شامل ہیں۔ ایونٹ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچے گی۔