فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست مسترد
09-25-2023
(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چودھری کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
توہینِ الیکشن کمیشن کے الزام میں فواد چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ واضح رہے کہ فواد چودھری نے 2 فورمز پر کارروائی کرنے کو چیلنج کر رکھا تھا، درخواست میں فواد چودھری کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔