سرکاری سکولوں کے بیشتر طلبہ آشوب چشم وبا کا شکار

09-25-2023

(لاہور نیوز) سرکاری سکولوں کے بیشتر طلبہ آشوب چشم وبا کا شکار ہو گئے۔

آشوب چشم  کی وجہ سے سرکاری سکولوں میں طلبا کی حاضری کم ہو گئی۔ آشوب چشم ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کلاس روم میں پڑھتا طالب علم اچانک آشوب چشم میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ادھر آشوب چشم کے پھیلاؤ کے باعث محکمہ تعلیم  نے صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔