تھانہ فیروزوالہ پولیس نے چیک باؤنس کے ملزم کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی

09-25-2023

(لاہور نیوز) چیک باؤنس کے ملزم کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تھانہ فیروزوالہ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم کا کہنا ہے میں خود سرکاری ملازم ہوں، پولیس میرے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، میرا چچا مجھ سے دشمنی پر اترا ہوا ہے، چچا میری نوکری ختم کروانا چاہتا ہے، مجھ پر 9 پرچے کروا چکا ہے۔ ادھر پولیس کے مطابق ملزم  نے اپنے چچا کے ساتھ مبینہ طور پر فراڈ کیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والہ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔