ڈریپ کا میڈیسن ڈسٹریبیوٹر پر چھاپہ، اویسٹن انجکشن کی 110 وائلز برآمد
09-25-2023
(لاہور نیوز) ڈریپ نے صوبائی ڈرگ حکام کے ہمراہ لاہور میں میڈیسن ڈسٹریبیوٹر پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق روش فارما کے ڈسٹری بیوٹرز اے جی اینڈ کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔ ڈسٹری بیوٹر کے دفتر سے اویسٹن انجکشن کی 110 وائلز برآمد کر لیں۔ ڈریپ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ انجکشن کے سیمپل ڈرگ ٹیسٹنگ لیب لاہور ارسال کر دیئے گئے۔ ڈریپ نے ڈسٹری بیوٹر کو اویسٹن انجکشن کی فروخت سے روک دیا۔ اویسٹن انجکشن کی کوالٹی، سیفٹی چیک کی جائے گی۔ جینئس ایڈوانسڈ فارما اسی بیچ کے انجکشن غیر قانونی فروخت کر رہی تھی۔