مصر جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار

09-25-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سے مصر جانے والے مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اپنی ویب سائٹ پر مسافروں کے لیے ہدایت جاری کردی ہے۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے مصر جانے والے مسافر پولیو ویکسی نیشن کا بین الاقوامی سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں، پولیو ویکسین، او پی وی یا آئی پی وی دونوں قابل قبول ہیں۔ واضح رہے کہ مصر نے پاکستان سمیت افغانستان، ملاوی، موزمبیق اور کانگو سے آنے والے مسافروں کے لیے پولیو قطرے لازمی قرار دیے ہیں۔