ہاشم آملہ نے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے فیورٹ قرار دیدیا
09-25-2023
(ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ نے ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی فیورٹ ٹیموں میں شامل کر لیا ہے۔
سابق بیٹر ہاشم آملہ نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان ٹیموں کے پاس طاقت اور قابلیت ہے، جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کھیل پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے،یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز 5 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔