نکاح کیس: اٹک جیل حکام کی چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنےسے معذرت

09-25-2023

(ویب ڈیسک) اٹک جیل حکام نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی۔

سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے سول جج کو غیر شرعی نکاح کیس میں طلبی کے معاملے پر خط لکھا ہے جس میں سربراہ تحریک انصاف کی عدالت پیشی کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم پاکستان ہیں اور سائفر کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ  چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہوگا، اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آسکتا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت پیش نہیں کریں گے۔ جیل حکام کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو صبح عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔