رابی پیرزادہ کی سمندری ڈاکو سے دوستی،سابقہ گلوکارہ نے دوست کی تصویر شیئر کردی

09-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنےسمندری ڈاکو بیسٹ فرینڈ کو مداحوں سے ملوا دیا۔

اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔ شیئر کردہ تصویر میں رابی پیرزادہ کے پیچھے ‘سمندری ڈاکو پائریٹس’ کا ڈھانچہ کھڑا ہوا ہے۔ رابی پیرزادہ نے مداحوں کے ساتھ سمندری ڈاکو کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘میرے ساتھ میری بیسٹ فرینڈ ہے’۔اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘میں ہمیشہ اپنی دوست سے کھانے کا پوچھتی ہوں’۔ سابقہ گلوکار نے مداحوں سے پوچھا کہ ‘کیا آپ کے پاس اتنی پتلی دوست ہے؟’رابی پیرزادہ کی بیسٹ فرینڈ پر ایکس صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے، ایک صارف نے تو رابی پیرزادہ کو ‘شرارتی’ کہہ دیا۔