ایشین گیمز: تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

09-24-2023

(ویب ڈیسک ) چین میں جاری ایشین گیمز 2023 میں تائیکوانڈو میں پاکستان کی نائلہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

رپورٹ کےمطابق نائلہ نے پہلے راؤنڈ میں سعودی عرب کی مدہت ابرار بخاری کو شکست دی۔خواتین کی انفرادی پومسے میں نائلہ اپنا کوارٹر فائنل آج کھیلیں گی۔علاوہ ازیں مینز تائیکوانڈو پومسے میں پاکستان کے اقدس قدیر کو پہلے راؤنڈ میں نیپال کے ایتھلیٹ سے شکست ہو ئی۔