ایشین گیمز:ویمنز اور مینز ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

09-24-2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمز میں ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز اور مینز سنگلز میں پاکستانی پلیئرز نے فاتحانہ آغاز کیا۔

ویمنز سنگلز میں اشنا سہیل نے پہلے راؤنڈ میں تاجکستان کی سمعیہ تکتیوا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اشنا نے تاجک پلیئر کے خلاف چھ- دو اور چھ- تین سے کامیابی حاصل کی۔سارہ ابراہیم نے قطر کی ہند المداخا کو تین سیٹس میں ہرایا،سارہ نے اپنا میچ چھ- دو ، پانچ- سات اور چھ -تین سے جیتا۔ مینز سنگلز میں پاکستان کے عقیل خان کو پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، عقیل کو ازبکستان کے خمایو سلطانو نے چھ - صفر اور چھ - ایک سے ہرایا۔مکسڈ ڈبلز کے پہلے میچ میں پاکستان نے منگولیا کے پیئر کو آؤٹ کلاس کردیا، عقیل خان اور سارہ ابراہیم نے آنند گنکھایوگ اور کتنسوخ بتبیار کو شکست دی۔