آشوب چشم کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن اقدامات کریں گے،محسن نقوی

09-24-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ آشوب چشم کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کریں گے۔

سگیاں کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، لاہور میں ٹریفک کے مسائل جلد ختم ہو جائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام شعبوں کی بہتری ترجیحات میں شامل ہے، آشوب چشم کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے تمام ممکن  اقدامات کریں گے، چین سے ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے کوشاں ہیں، چین سے ہر شعبے کی بہتری کے لیے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کیے جار ہے ہیں، پنجاب حکومت تاریخی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے، بجلی کی مہنگی قیمتوں اور مہنگائی کا تعلق وفاق سے ہے۔