نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز

09-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں۔

مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کا مشاورتی اجلاس ہوا، مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے لندن سے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی امیدوں پر نواز شریف وطن واپس آرہے ہیں، نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مجرم عوام کے قہر سے بچ نہیں سکتے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کا مشاورتی اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اجلاس کی صدارت کی مریم نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی پر استقبال کی تیاریوں پر… pic.twitter.com/pM00aM0PEf — PMLN (@pmln_org) September 24, 2023 انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے آ رہے ہیں، نواز شریف نے ہی عوام کو ہمیشہ ریلیف دیا ہے۔ اجلاس میں شرکاء نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز کے حق میں زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے مفادات کا تحفظ ہوگا۔