نور ظفر خان کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

09-24-2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کی بہن و اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے۔     نور ظفر نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے ایک لاکھ سے زائد مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔   نور ظفر خان نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ نور ظفر اداکارہ سارہ علی خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔