ساف انڈر19 چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
09-24-2023
(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیم نے نیپال میں جاری ساف انڈر19 چیمپئن شپ 2023ء کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
ساف انڈر19 چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان اور مالدیپ کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے ساتھ ہی پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مالدیپ کی جانب سے واحد گول کپتان شانان رشید نے 39 ویں منٹ میں کیا، پاکستان کی طرف سے شاہ جہاں نے گول کر کے مقابلہ برابر کیا، سیمی فائنل مقابلے 27 ستمبر کو ہوں گے۔