پاکستانی جوڑے احمد اور انعم عزیر نے 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی مناسلو سر کر لی

09-24-2023

(ویب ڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے احمد عزیز اور ان کی اہلیہ انعم عزیر نے ماؤنٹ مناسلو کو سر کر لیا۔

انعم اور احمد عزیر 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی میاں بیوی ہیں، احمد اور انعم عزیر کو نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھ نیپال لائے تھے۔ پیشے کے اعتبار سے احمد عزیز وکیل اور ان کی اہلیہ انعم عزیر فارنزک سائنٹسٹ ہیں، 8163 میٹر بلند مناسلو دنیا کی آٹھویں بلند چوٹی ہے جو دونوں میاں بیوی نے کامیابی سے سر کی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ جب میں 13 سال کا تھا اس وقت سے دونوں کو جانتا ہوں، دونوں نے چھوٹی موٹی چوٹیاں سر کی تھیں مگر پہلی بار 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی سر کی ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔