امید ہے پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئیگی: نگران وزیر صنعت
09-24-2023
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی حکومت نے عوام کو یکم اکتوبر سے پٹرول سستا ہونے کی امید دلائی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیرصنعت گوہراعجاز نے بتایا کہ کرنسی مستحکم ہوئی ہے تو اس کے نتائج بھی اچھے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر باہر ڈالر بھیجنے والوں کو روکنے سے بہتری آئی ہے، ڈالر کی قدر کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ گوہراعجاز کا کہنا تھا انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، امید ہے پہلی تاریخ کو پٹرول کی قیمتوں پر خوشخبری آئے گی۔ نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ صنعت اور تجارت کا خیال رکھیں، سپیشل انویسٹمنٹ فیسی لٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے بڑی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔