محسن نقوی کا گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹس کا دورہ

09-24-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور پہنچتے ہی علی الصبح گھوڑا چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈرپاس پراجیکٹس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام جائزہ لیا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبوں پر کام کرنے والے ورکرز سے مصافحہ کیا اور الصبح تک کام ہوتا دیکھ کر شاباش دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بارشوں کے دوران منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں پر کام کے دوران موثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، دونوں منصوبے مکمل ہونے سےشہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور آسانی ملے گی ، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہوگا۔