پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا

09-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا۔

ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے منیجرکے طور پر ریحان الحق فرائض سرانجام دیں گے۔ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن، بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک اور مورنے مورکل بولنگ کوچ ہوں گے۔ آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمان اسسٹنٹ کوچ اور ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔ ڈریکس سائمن سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا منیجر ہوں گے۔ عثمان انوری سکیورٹی منیجر، مقبول بابری سائیکالوجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دیں گے۔