چین کے شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

09-24-2023

(ویب ڈیسک) چین کے شہر ہانگ ژو میں 19ویں ایشین گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے خصوصی شرکت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ہونے والی 19ویں ایشیائی گیمز میں 45 ممالک کے 12 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں، تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ اور بعض ممالک کے سربراہ بھی سٹیڈیم میں موجود تھے۔ ایشین گیمز کے مقابلے 44 مقامات پر ہوں گے، ایونٹ کیلئے 14 نئے مقامات تعمیر کیے گئے ہیں، چین کے شہر ہانگ ژو کو ستمبر 2015ء میں ایشین گیمزکی میزبانی کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ ایشین گیمز ہانگ ژو میں 23 ستمبرسے 8 اکتوبرتک جاری رہیں گی، ایشین گیمزمیں پاکستان کا 262 رکنی دستہ شرکت کرے گا، پاکستانی ایتھلیٹس 24 کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، پاکستان کے 147 مرد اور 53 خواتین ایتھلیٹس میڈلز کیلئے قسمت آزمائیں گی۔ یاد رہے کہ ایشین گیمز کا بڑا ایونٹ گزشتہ سال ستمبر میں مہلک عالمی وبائی مرض کورونا کے باعث ملتوی ہو گیا تھا۔