فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا کار شوروم مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
09-23-2023
(ویب ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کار شوروم مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا، کار شوروم مالکان کے خلاف ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ شو روم مالکان سے بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے، ٹیم نے ابتدائی طور پر 14 شوروم مالکان کو طلب کیا، کار شورُوم مالکان 2 سال کا ریکارڈ لیکر ایف آئی اے افسران کے سامنے پیش ہوں گے۔ ایف آئی اے حکام نے کار شو رُوم مالکان سے کہا ہے کہ کار خریداری کے لیے بیرون ملک پیسے کیسے بھجوائے گئے، تفصیلات دی جائیں، گاڑیاں کیسے اور کس کے نام پر منگوائی گئیں ریکارڈ دیا جائے، تمام افراد کو مکمل درآمدی دستاویزات اور متعلقہ کاغذات لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی، بیرون ملک سے کاریں درآمد کرنے والے تمام شوروم مالکان سے تفتیش کی جائے گی، کریک ڈاؤن سے ڈالر کی قدر میں کمی آئے گی۔