پاک فوج کے زیر نگرانی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد

09-23-2023

(ویب ڈیسک) بہاولپور میں پاک فوج کے زیر نگرانی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023ء کا انعقاد کیا گیا ہے۔

چیمپئن شپ میں پاکستان بھر سے مختلف محکموں اور صوبوں سے بیڈمنٹن کے 150 سے زائد کھلاڑیوں بشمول آفیشلز شرکت کر رہے ہیں۔ ایونٹ کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈز 20 ستمبر کو منعقد ہوئے جبکہ مقابلے 21 تا 26 ستمبر تک بہاولپور گریژن میں جاری ہیں۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور پاک فوج کی ان کوششوں سے ملک میں بیڈمنٹن کے کھیل کو فروغ ملے گا، قومی بیڈمنٹن چیمپئنز کو مزید محنت کرنے اور پاکستان کیلئے بین الاقوامی اعزاز حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔