بارشوں نے مہنگائی کو مزید چمکا دیا، منڈیوں تک سبزیوں کی نقل وحمل متاثر

09-23-2023

(لاہور نیوز) بارشوں نے مہنگائی کو مزید چمکا دیا ۔ کھیتوں سے منڈیوں تک سبزیوں کی نقل وحمل متاثر ہونے لگی۔ 17 سبزیوں کے دام بڑھ گئے۔

پیاز 3 روپے، پالک ، لیموں 5 روپے،  ادرک، شلجم، شملہ مرچ، اروی، سبز مرچ اور بینگن 10 روپے مزید مہنگے ہو گئے۔ ادرک خریدنا  شہریوں کے  بس سے باہر ہو گیا۔ ادرک  مارکیٹ میں 1100 سے 1250   روپے فی کلو  تک ملنے لگا۔ موسمی سبزیوں میں بھنڈی 120،   بند گوبھی 150   روپے ، اروی 180، شلجم 200 اور میتھی 350 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ سبز مرچ  190، لیموں 200   روپے اور آلو  110  روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ پھل غریب کیلئے خواب بننے لگے۔ سیب کالا کولہو  درجہ اول  200 کے بجائے  350 روپے فی کلو تک  فروخت ہو رہے ہیں۔ کیلا  درجہ اول  ریٹ لسٹ میں  140 روپے  درجن مقرر ، مارکیٹ  میں کیلا   180  روپے   فی درجن تک  دستیاب ہے۔ انگور  340  روپے مقرر تاہم مارکیٹ  میں  500  روپے  فی کلو تک بکنے لگا۔ سستے ہوتے برائلر کی قیمت کو بریک لگ گئی، 527 روپے  فی کلو کی سطح پر برقرار جبکہ   انڈے ایک روپیہ مہنگے، فی درجن قیمت 289 روپے ہو گئی۔