بغیر ہیلمٹ 10 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کردیئے گئے

09-23-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہنانے کی مہم کامیابی سے جاری ہے، ہیلمٹ کی وجہ سے اب تک 10 لاکھ شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے مال روڈ پر ہیلمٹ مہم کا معائنہ کیا، مستنصر فیروز مہم کو جاری رکھنے اور آگے بڑھانے کے لئے پرعزم  نظر آئے، انہوں نے بتایا کہ ہیلمٹ کی پاسداری کرنے کا فائدہ  عوام کو ہی ہو گا۔ سی ٹی او لاہور  کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ مہم چالان کرنے کے لئے نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے چلا رہے ہیں، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں  واضح کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں سی ٹی او لاہور کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ٹریفک افسران شریک ہوئے،اجلاس میں ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم اور شہر میں پارکنگ مسائل کا جائزہ لیا گیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے  ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر تین مرتبہ چالان کے بعد موٹرسائیکل بند کرنے کا حکم  دے دیا۔